کراچی کے علاقے گلشن معمار میں ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ شہید پولیس کانسٹیبل صدام حسین تھانہ گلشن معمار میں تعینات تھا اور موٹر سائیکل کا پنکچر لگوا رہا تھا جب سفید گاڑی میں سوار 4 مسلح ملزمان نے فائرنگ کی۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے 5 خول، 9 ایم ایم اور ایک خول 30 بور قبضے میں لیا ہے۔
شہید پولیس اہلکار کی لاش نیشنل اسٹیڈیم کے قریب نجی اسپتال منتقل کردی گئی۔
یہ پڑھیں: کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق شہید پولیس اہلکار کی پوسٹنگ سیکیورٹی ڈیوٹی پر تھی جبکہ اُس نے بلٹ پروف جیکٹ نہیں پہنی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں کو دیکھتے ہوئے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی ویسٹ فی الور ابتدائی اقدامات سے آگاہ کریں، جائے وقوعہ سے شہادتوں اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں تفتیش کو کامیاب بنایا جائئے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث اب تک گرفتار ملزمان کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


