The news is by your side.

Advertisement

کراچی، ایک اور نوجوان پولیس گردی کا شکار

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن حدید میں تلخ کلامی کے بعد پولیس اہلکار کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز  نذیر شاہ کے مطابق گلشن حدید میں 10 روز قبل 22 سالہ نوجوان بشیر آفریدی کی پولیس اہلکار علی رضا سے تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد اہلکار نے اُسے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس اہلکار نے تشدد کے بعد نوجوان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں زخمی ہوا تو اہل خانہ اُسے اسپتال لے کر پہنچے، ڈاکٹرز نے بشیرآفریدی کی تشویشناک صورتحال کو دیکھتے ہوئے اُسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا۔

مزید پڑھیں: کراچی: سندھ پولیس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے ڈیڑھ سالہ جاں بحق

ڈاکٹرز نے اپنے طور پر پوری کوشش کی مگر دوران علاج نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر کے پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں