The news is by your side.

Advertisement

2 اہلکاروں کی شہادت، پولیس کا احتجاجی مظاہرین کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

لاہور : پولیس نے 2 اہلکاروں کی شہادت کے بعد مظاہرین کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کرلیا اور کہا داتادربار سے مظاہرین کوبتی چوک سے آگے نہیں جانے دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں کالعدم تنظیم کی جانب سے احتجاج جاری ہے ، پولیس نے مظاہرین کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کرلیا ، فیصلہ 2پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد کیاگیا۔

پولیس نے مظاہرین کو بھرپورطریقہ سے روکنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ داتادربار سے مظاہرین کو بتی چوک سے آگے نہیں جانے دیاجائیگا۔

اس سلسلے میں پولیس نےنفری اورکنٹینربتی چوک میں اکٹھے کرلئے ہیں۔

یاد رہے لاہور میں کالعدم تنظیم کی جانب سے احتجاج کے دوران مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کو کچل ڈالا تھا ، جس کے ‏نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق ہو گئے تھے۔

ترجمان آپریشنزونگ کا کہنا تھا کہ مظاہرین کے تشدد سے 2پولیس اہلکار شہید اور متعددزخمی ہوئے ، جن میں سے کئی پولیس اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ مظاہرین نے پولیس پرپٹرول بم بھی پھینکے، پولیس نےمظاہرین کوتوڑپھوڑ،سرکاری املاک کونقصان پہنچانے سے روکا تو مشتعل ہجوم کی جانب سے ڈنڈوں کاآزادانہ استعمال، پتھراؤکیاگیا لیکن ریاستی رٹ کوقائم کرنےکیلئےاہلکاراپنےفرائض کیلئےڈٹ کےکھڑےہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں