پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

لیاری گینگ وارکمانڈروں کےخلاف کاروائی شروع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرِقائد میں امن وامان سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں لیاری گینگ وارکمانڈرزکی فوری گرفتاری کا فیصلہ ، اجلاس کے بعد لیاری میں کاروائی 5 افراد گرفتارکرلیے گئے۔

کراچی میں قیامِ امن کیلئےہونےوالےاجلاس میں قانون نافذکرنےوالے اداروں کےاعلیٰ افسران نےشرکت کی۔

اجلاس میں لیاری گینگ وارکے اہم کمانڈرزکی فہرست تیارکرلی گئی۔ فہرست میں استاد تاجو، بابا لاڈلا اورغفار ذکری سمیت دیگرملزمان کے نام شامل ہیں۔

اجلاس میں طے کیا گیاکہ فہرست میں شامل ملزمان کی گرفتاری کیلئےملک بھرمیں کارروائی کی جائےگی جبکہ بیرون ملک مفرورگینگ وارکمانڈرز کی گرفتاری کیلئےانٹرپول سے مددطلب کی جائےگی۔

اجلاس میں ملزمان کی گرفتاری میں مددپرپچاس لاکھ روپےانعام بھی مقررکرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

اجلاس کے بعد لیاری کے مختلف علاقوں میں پولیس نےکارروائی کرکےچھےملزمان کو گرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطابق لیاری کےمختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران لیاری گینگ وارکے سراج بلوچ کو پانچ ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیاگیا۔

گرفتارملزمان کےقبضے سے اسلحہ اوربھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی ہیں۔ پولیس نے کارروائی کےدوران منشیات کے اڈے کو بھی مسمار کردیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں