The news is by your side.

Advertisement

پولیس مقابلہ، جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک

ٹانک: خیبرپختونخوا میں انسداد دہشت گردی فورس(سی ٹی ڈی) اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوا، پولیس کی جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹانک شہر میں دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ سے 2 دہشت گرد مارے گئے، پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لی۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کے درمیان ٹانک کے علاقے تتور روڈ پر مقابلہ ہوا۔ مقابلے کے بعد سی ٹی ڈی نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردی۔

سی ٹی ڈی کی کارروائی، بہاولنگر ہارون آباد سے 3 دہشت گرد گرفتار

سرچ آپریشن کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جبکہ دیگر دہشت گردوں کی نشاندہی کے بھی امکانات ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے پنجاب کے شہر بہاولنگر ہارون آباد بائی پاس سے سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مبینہ دہشت گردوں میں عمران، عابد سہیل اور رضا شامل ہیں، ملزمان سے 7 ڈیٹونیٹرز، سیفٹی فیوز، بال بیرنگز اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں