شہرقائدمیں پولیس مقابلہ، تین اغواکارگرفتار -
The news is by your side.

Advertisement

شہرقائدمیں پولیس مقابلہ، تین اغواکارگرفتار

کراچی: شہرِقائد کےعلاقے گلشنِ معمارسے متصل جنجال گوٹھ میں رات گئے پولیس مقابلے کے دوران تین اغوا کار زخمی حالت میں گرفتارکرلیے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت بصیر، عزیزاورعزیرکےنام سےہوئی ہے۔ ملزمان اغوا، ڈکیتی، پولیس مقابلوں اورزیادتی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔

پولیس نے اس کارروائی کےدوران دستی بم، اسلحہ اورمسروقہ موٹرسائیکل، موبائل فونزبھی برآمد کیے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان نے چند روز قبل 2 خواتین سمیت 4 افراد کواغوا کیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں