The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں پولیس موبائل پرحملہ،1 پولیس اہلکارزخمی

کراچی:شہرقائد کے علاقے پیرآباد میں دہشت گردوں کے پولیس موبائل پرحملے میں ایک پولیس اہلکارزخمی ہوگیا جبکہ پولیس کی جوابی کاروائی کے نتیجے میں ایک دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پیرآباد میں محمد پور چوکی کی پولیس موبائل پردہشت گردوں نے حملہ کردیا، فائرنگ سے پولیس موبائل میں سوار ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیس نےجوابی کارروائی کرتے ہوئےایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا تاہم دیگر دو دہشت گرد تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

پولیس کےمطابق گرفتاردہشت گرد شہریار محسود کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے شیرخان گروپ سے ہے جوسنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث ہے اورمزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں