منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

راولپنڈی میں پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار ڈاکو ہلاک ہوگئے ، ملزمان نے تین روز پہلے ڈکیتی مزاحمت پر برطانیہ سے آنے والے شہری کو قتل کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں رات گئے ریس کورس کےعلاقے میں ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی ، فائرنگ کے تبادلے میں4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

سی پی او خالد ہمدانی نے بتایا کہ ہلاک ڈاکوؤں سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے ، ڈاکوؤں کی شناخت ساجد،حسن،محمدعلی اور وسیم کے نام سے ہوئی۔

خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ ملزمان سے تصرف محمودکالیپ ٹاپ،بیگ اورواردات میں استعمال ہونیوالا اسلحہ سمیت پولیس یونیفارم بھی برآمد ہوا۔

گینگ وارداتوں کے دوران پولیس یونیفارم استعمال کرتے تھے، ملزمان نےبیرون ملک کینیڈاسےآئےشہری کےساتھ بھی واردات کی تھی۔

حکام کے مطابق ملزمان ایئرپورٹ پرریکی کرکے بیرون ملک سےآنےوالےشہریوں کوٹارگٹ کرتےتھے، بین الصوبائی گینگ کے ارکان کراچی، لاہور، اسلام آباد،پنڈی میں وارداتیں کرتے تھے، گینگ مختلف اضلاع میں متعددوارداتوں میں ریکارڈ یافتہ اورچالان تھا۔

سی پی او خالدہمدانی نے مزید بتایا کہ ملزمان نے3روز قبل ڈکیتی مزاحمت پر برطانیہ سےآنےوالےشہری کو قتل کیاتھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں