جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

سپر ہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلہ، چھ ملزمان ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:ایس ایس پی راؤ انوار نے سپر ہائی وے پر پولیس مقابلے اور چھ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر پولیس پارٹی کا مسلح ملزمان سے پولیس مقابلہ ہوا، پولیس پارٹی کی قیادت ایس ایس پی راؤ انوار نے کی۔

راؤ انوار کے مطابق مقابلہ گڈاپ فیز ٹو بقائی اسپتال کے قریب ہوا جس میں دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

- Advertisement -


ایس ایس پی کے مطابق لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،دو دہشت گردوں کی شناخت نور اور نعیم کے ناموں سے ہوئی جب کہ دیگر دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ شہر قائد میں رہزنی، ڈکیتی و چوری کی  وارداتیں کراچی آپریشن کے باوجود جاری ہیں، ایک طرف قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے میں مصروف ہیں تو دوسری جانب جرائم پیشہ افراد بھی اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس میں کسی بھی طور کمی آتی نظر نہیں آرہی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں