ہفتہ, نومبر 2, 2024
اشتہار

ڈاکٹرماہا خودکشی کیس : تفتیشی پولیس نے عبوری چالان عدالت میں پیش کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈاکٹرماہاخودکشی کیس میں تفتیشی پولیس نے عبوری چالان عدالت میں پیش کردیا، جس میں بتایا گیا کہ خودکشی میں استعمال پستول ملزم تابش نے ڈاکٹر ماہا کو دیا۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی میں ڈاکٹرماہا خود کشی کیس کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت تفتیشی پولیس نےعبوری چالان عدالت میں پیش کردیا۔

عبوری چالان میں بتایا گیا کہ ڈاکٹرماہا کی خودکشی میں استعمال پستول 9جولائی کو خریدا گیا تھا، 12جولائی کو ملزم سعد نے لائسنس یافتہ پستول ملزم تابش کو فروخت کیا، ملزم سعد نے 55 ہزار روپے میں اپنا 9 ایم ایم پستول فروخت کیا۔

- Advertisement -

عبوری چالان کے مطابق ملزم تابش نے سعد سے پستول خریدنے کی تصدیق کی، ملزم تابش نے تقریباً ایک ماہ قبل ڈاکٹر کو پستول دیا اور اسلحے کی فرانزک رپورٹ میں پستول قابل استعمال پایا گیا۔

مزید پڑھیں : ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد نے میڈیکل بورڈ کیلئے درخواست دائرکردی

چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزم سعد کے لائسنس کی تصدیق کی رپورٹ موصول نہیں ہوسکی، ملزم تابش یاسین کے خلاف سندھ آرمزایکٹ کی دفعہ 24 اور ملزم سعدناصر کےخلاف سندھ آرمزایکٹ کی دفعہ25 ثابت ہوتی ہے

تفتیشی پولیس نےعبوری چالان میں مقدمے سے دفعہ 109 خارج کردی ہے۔

یاد رہے ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد نےمیڈیکل بورڈ کیلئےدرخواست دائر کی تھی ، جس میں کہا تھا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر نے رپورٹ غلط دی ہے، پوسٹ مارٹم،مزیدمیڈیکل معائنے کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ ڈاکٹر ماہا شاہ کو زہر یا زیادہ ڈرگس دی گئی ہے، مقدمہ ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد آصف علی شاہ کی مدعیت میں درج ہے اور مقدمے میں ملزم جنید ،وقاص، عرفان قریشی و دیگر نامزد ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں