ہفتہ, جنوری 24, 2026
اشتہار

پشاورمیں پولیس نے بس اڈے پرتخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: چارسدہ میں باچاخان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد پشاورمیں پولیس اورسیکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہیں اسی سبب حاجی کیمپ بس ٹرمینل کے قریب نصب بم ناکارہ بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے چارسدہ کے بعد پشاور میں بھی تخریب کاری کا ایک بڑا منصوبہ بنایا تھا جس کو فورسز نے بروقت ناکام بنادیا۔

فورسز کو پشاور کے حاجی کیمپ بس ٹرمینل کے قریب بم کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پرپولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اورتلاشی کے دوران ایک تھرماس میں رکھا 4 کلو وزنی بم برآمد کرلیا جسے موقع پرموجود بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے بم کو ناکارہ بنا دیا۔

دوسری جانب سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث دہشت گرد گرفتارکرلیا جس کا نام فضل الرحمان بتایا جاتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں