تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پولیس نے موقع پر خود کشی کی کوشش ناکام بنا دی، جذباتی مناظر

واشنگٹن: امریکی پولیس نے بروقت جائے وقوع پر پہنچ کر خودکشی کی کوشش ناکام بنا دی، اس دوران جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے، متاثرہ شخص آب دیدہ ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں شہری بلند عمارت سے کود کر خودکشی کرنے ہی والا تھا کہ اچانک پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اس کی زندگی بچالی، پولیس اہلکار نے متاثرہ شخص کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا میں تم سے پیار کرتا ہوں تم ایسا کیسے کرسکتے ہو؟

رپورٹ کے مطابق شہری شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا اور پریشانی میں آکر اس نے اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا لیکن پولیس کے بروقت ایکشن سے مذکورہ شخص کو نئی زندگی مل گئی۔

یہ واقعہ رواں ماہ 14 اکتوبر کو پیش آیا، پولیس کو ایک کال موصول ہوئی کہ ایک شخص عمارت کی چھت پر کھڑا ہے اور جلد ہی خودکشی کرلے گا، یہ سنتے ہی فوراً پولیس ایکشن میں آئی۔

جائے وقوع پر پہچنے کے بعد پولیس نے تقریباً 10 منٹ تک اس سے بات چیت کی تاکہ اسے یقین دلایا کہ تہمارے مسائل حل کیے جائیں گے، ایسا نہ کریں، باہمی گفتگو کے دوران پولیس بھی آگے بڑھتی رہی اور موقع دیکھ کر شہری کو دبوچ لیا، پولیس اہلکار نے حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ میں تم سے پیار کرتا ہوں، مجھے یقین نہیں آرہا کہ تم ایسا کیسے کرسکتے ہو۔

Comments

- Advertisement -