جمعہ, فروری 6, 2026
اشتہار

متنازع ٹوئٹ کیس : پولیس کو ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری کیلئے 24 گھنٹے کی مہلت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری کیلئے 24 گھنٹے کا وقت دے دیا اور وارنٹ پر فوری عملدرآمد کرانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت ہوئی ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے سماعت کی۔

سماعت کے دوران جج افضل مجوکا نے پراسیکیوٹر کی عدم حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ جب آپ تنخواہ لیتے ہیں تو عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوتے۔

جج نے ریمارکس دیے کہ آپ پراسیکیوٹر ہیں اور این سی سی آئی اے کے ہر کیس میں پیش ہونا آپ کی ذمہ داری ہے۔

تفتیشی افسر عمران حیدر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمان روپوش ہیں، جس کی وجہ سے تاحال گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔

این سی سی آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور گرفتاری کے لیے دوپہر بارہ بجے تک کا وقت دیا جائے۔

عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف دوبارہ وارنٹِ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز کو ہدایت کی کہ وارنٹ پر فوری عملدرآمد کرایا جائے۔

جج افضل مجوکا نے حکم دیا کہ ایس پی لیول کا افسر وارنٹِ گرفتاری پر عملدرآمد کے لیے مقرر کیا جائے۔

عدالت نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے 24 گھنٹے کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں