پولیس نے ڈی جے بٹ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

لاہور: پنجاب پولیس نے ڈی جے بٹ کے خلاف غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سیاسی دھرنوں اور جلسوں میں پارٹی نغموں سے شرکا کا جوش جگانے والے آصف بٹ المعروف ڈی جے بٹ کے خلاف لاہور میں مقدمہ غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں درج کیا گیا ہے۔
مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت اور پولیس سے ہاتھا پائی کی دفعات بھی شامل ہیں۔
قبل ازیں لاہور میں تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے ڈی جی بٹ کو گرفتار کیا تھا، پولیس کے مطابق ڈی جے بٹ کو کروونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا۔
ردعمل میں ترجمان مسلم لیگ ن پنجاب عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے شر سے وہ لوگ بھی محفوظ نہیں رہ سکتے جنہوں نے ان پر احسان کیا ہے، ڈی جے بٹ کے عمران خان کے جلسے سجانے کے کتنے احسانات ہیں۔