تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کلفٹن سے گدھوں کےسراور آلائشیں ملنے کے واقعے میں غیر ملکیوں کےملوث ہونے کاامکان

کراچی : کلفٹن سے تین گدھوں کے سر اور آلائشیں ملنے کے واقعے مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا،واقعہ میں ممکنہ طورپرغیر ملکیوں کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن سے3 گدھوں کے سراور آلائشیں ملنے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آگئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجزمیں سفیدرنگ کی گاڑی نظرآئی اور گاڑی سے گدھوں کے سر اور آلائشیں پھینکی گئیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ میں ممکنہ طورپرغیر ملکیوں کےملوث ہونے کاامکان ہے کیونکہ ماضی میں بھی ایسے واقعات میں غیرملکی ملوث پائے گئے، واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا تاہم جلد گاڑی کے مالک تک پہنچ جائیں گے۔

پولیس کے مطابق تحقیقات کی جارہی ہے کہ کون کس مقصد کے لیے یہاں باقیات پھینک گیا جبکہ ماضی میں بھی پنجاب سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں گدھے کے گوشت کی فروخت اور کھالوں کی درآمد کا سلسلہ چلتا رہا ہے۔

دوسری جانب واقعے کے عینی شاہد اور کچرا اٹھانے والے نسیم نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں بتایا کار سوار افراد بورے میں سر اور دیگر سامان لے کر آئے، گاڑی سے بورے کچرا کنڈی میں پھینک کر گاڑی چلی گئی، گاڑی غیرملکیوں کی تھی اور سوار افرادملازم لگ رہے تھے۔

نسیم کا کہنا تھا کہ بورے کھولے تواس میں گدھوں کے سر موجود تھے، سفید گاڑی میں 2مقامی افراد سوارتھے، بعد میں کچرا اٹھانے والی گاڑی نے آکر سر اٹھایے۔

مزید پڑھیں : کراچی : کچرا کنڈی سے گدھوں کے سر اور آلاشیں ملنے کا انکشاف

گذشتہ روز کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب گدھوں کے سر اور آلاشیں ملنے کا انکشاف ہوا تھا ،آلائشیں ملنے سے اندازہ ہوتا تھا کہ گدھوں کوباقاعدہ کاٹا گیا،آلائشیں پھینک دیں،گوشت ساتھ لے گئے۔

حکام کا کہنا تھا کہ کلفٹن کنٹونمنٹ کی کچرا کنڈی میں تین گدھوں کے سر اور آلاشیں ملی ہیں، نامعلوم افراد مبنیہ طور پر ذبح کئے گئے گدھے کے سر اور آلاشیں پھینک گئے، واقعہ کی اطلاع اہل علاقہ کی جانب سے حکام کو دی گئی جس کے بعد کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی صفائی والی گاڑی کچرا اٹھا کر لے گئی ہے۔

بعد ازاں واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی پہنچی اور علاقہ مکینوں اوردکانداروں سے پوچھ گچھ کی تاہم ابھی تک گدھےکاٹنےوالوں کاسراغ نہیں مل سکا۔

خیال رہے گدھوں کی باقیات اور تین سروں سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، ماضی میں گدھے کے گوشت کی فروخت اور اڑتی افواہوں نے شہریوں کی بھوک ہی اڑادی ہے۔

Comments

- Advertisement -