پیر, جون 8, 2026
اشتہار

گھوڑوں نے ٹریفک جام کرکے پولیس کی دوڑیں لگوادیں، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ریاست اوہائیو میں گھوڑوں نے ٹریفک جام کرکے پولیس کی دوڑیں لگوادیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو میں مقامی پولیس کے دو گھوڑے اصطبل سے نکل کر مصروف سڑک پر گاڑیوں کے درمیان بھاگتے رہے۔

گھوڑوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانہ کافی دیر تک معطل رہی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھوڑے سڑک پر دوڑنے میں مصروف ہے جبکہ گاڑیاں رکی ہوئی ہیں۔

بعدازاں گھوڑوں کو پکڑنے کے لیے پولیس کی دوڑیں لگ گئیں اور کوئی حادثہ یا جانی نقصان نہیں ہوا اور گھوڑوں کو واپس اصطبل میں پہنچا دیا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں