The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں پولیس نے برقع پوش ڈاکوؤں کو دھر لیا

کراچی: شہرقائد میں برقع پہن کر واردات کرنے والے دو ڈاکو پولیس نے دھر لیے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے برقع پہن کر ڈاکے مارنے والے دو ڈاکو قانون کے شکنجے میں آگئے، پولیس نے کامیاب کارروائی میں نعمان اور فیاض نامی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار اسٹریٹ کرمنلز خواتین کا روپ دھار کر ڈکیتیاں کرتے تھے، برقع پوش ملزم موٹرسائیکل پر پیچھے بیٹھا کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق برقع پوش اور ساتھی ملزم واردات کے دوران مسلح رہتے تھے، ملزمان کے قبضے سے دو ہتھیار اور رقم برآمد کرلی گئی، گرفتار ملزمان کے نام نعمان اور فیاض ہیں۔

کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ایسے واقعات نئے نہیں، اس سے قبل بھی برقع پوش ملزمان گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال ستمبر میں کراچی میں پولیس نے 2 ملزمان انیس اور بابر حسین کو گرفتار کرکے اسلحہ موٹر سائیکل برآمد کی تھی۔

کراچی: رینجرز سے مقابلہ، ایک ڈاکو گرفتار جبکہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے 25سے زائد وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا، ملزم انیس اپنے ساتھی بابر حسین کے ساتھ موٹر سائیکل پر برقع پہن کر مختلف علاقوں میں شہریوں کو ایڈریس پوچھنے کے بہانے روکتا اور اسلحہ دکھا کر لوٹ لیتا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں