پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

کراچی میں کارروائی کے لیے جانیوالا پولیس انسپکٹر اغوا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے ولی ٹاؤن میں کارروائی کے لیے جانے والے تھانہ اسٹیل ٹاؤن کے انسپکٹر کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسٹیل ٹاؤن تھانے کے انسپکٹر حبیب اللہ شاہانی کو چھالیہ ودیگر غیرقانونی اشیا کی اطلاع ملی تھی جس پر وہ بتائی گئی جگہ پر پہنچے تو جھگڑا ہوگیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ جھگڑے کے بعد مسلح ملزمان انسپکٹر حبیب اللہ کو اغوا کرکے لے گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے لیے جانے والے انسپکٹر اکیلے تھے جن کی تلاش جاری ہے، پولیس کی بھاری نفری گودام کے اطراف میں موجود ہے۔

بعدازاں حب چوکی کے قریب ملزمان انسپکٹر حبیب اللہ شاہانی کو پھینک کر فرار ہوگئے،۔

ادھر کراچی کے علاقے فقیرہ گوٹھ میں پولیس نے منشیات فروشوں کے اڈے پر چھاپہ مارا، منشیات فروشوں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آپریشن میں ڈی ایس پی سہراب گوٹھ چوہدری سہیل فیض اور ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے آپریشن میں خود شریک ہوئے جبکہ آپریشن میں 8 تھانوں کے سو سے زائد جوانوں نے حصہ لیا جبکہ منشیات فروشوں کے اڈوں کو آگ بھی لگادی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فقیرہ گوٹھ میں آخری منشیات فروش کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں