جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

کندھ کوٹ دھرنے پر حملے میں پولیس ملوث نکلی

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ کے شہر کندھ کوٹ کے دھرنے پر حملے میں پولیس ملوث نکلی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کندھ کوٹ میں حملہ آوروں کی پولیس وردی میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس کے بعد ایس ایس پی امجد شیخ نے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت 6 اہلکاروں کو معطل کرتے ہوئے انکوائری کمیٹی بنادی۔

ڈاکوؤں کی قید میں موجود اپنے پیاروں کی بازیابی کے لے کندھ کوٹ میں دھرنا دینے والوں پر گزشتہ روز نقاب پوش مسلح افراد نے اچانک حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں کئی لوگ زخمی ہوگئے تھے۔

مظاہرین نے الزام لگایا تھا کہ پولیس نے حملہ کروایا ہے۔

پولیس نے حملے کا الزام مسترد کردیا تھا لیکن حملے میں موجود لوگوں کی پولیس وردی میں تصاویر سامنے آنے کے بعد ایس ایس پی کندھ کوٹ امجد شیخ نے ڈی ایس پی کندھ کوٹ سردار چانڈیو، ایس ایچ او بی سیکشن عبدالقادر بھنگوار اور چار اہلکاروں کو معطل کردیا۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ مظاہرین سے مذاکرات چل رہے تھے کسی پر بھی تشدد کا حکم نہیں دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں