site
stats
پاکستان

خواتین پرچاقوسےحملہ، ملزم کی تصاویرجاری، گرفتاری پرپانچ لاکھ روپے کا انعام

کراچی: پولیس نے گلستان جوہر میں خواتین پر چاقو سے حملہ کرنے والے ملزم کی تصاویرجاری کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری میں مدد کرنے والے کو 5 لاکھ انعام دینے کا اعلان کیا ہے.

تفصیلات کے مطابق پولیس گلستان جوہر میں خواتین پر چاقو سے حملہ کرنے والے ملزم کے قریب پہنچ گئی ہے اور اس حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کی تصاویر جاری کردی ہیں اور اطلاع دینے والے شخص کے لیے انعام کا بھی اعلان کیا ہے.

ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ کا کہنا ہے کہ ملزم کی اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور حکومت کی جانب سے ملزم کی گرفتاری میں مدد دینے والے کو 5 لاکھ روپے نقد انعام دیاجائے گا.

 


  اسی سے متعلق : گلستان جوہر، نامعلوم ملزم سرگرم، چاقو کے وار سے 6 خواتین زخمی


 

ڈی آئی جی ایسٹ نے ملزم کی تصاویر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم دبلا پتلا اور عمر 20 سے 29 سال تک ہے جب کہ اس کا قد 5 فٹ 7 انچ یا 9 انچ تک ہوسکتا ہے اور جو عمومآ کالی شرٹ اور پتلون زیب تن کیے ہوتا ہے.

ڈی جی ایسٹ سلطان خواجہ نے کہا کہ ملزم کی اطلاع 03003552256 پر دی جا سکتی ہے چنانچہ عوام اس ملزم کے بارے میں جو بھی مرلومات رکھتے ہیں اس نمبر پر بتاسکتے ہیں.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top