کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں میں چارملزمان مارے گئے، تفصیلات کے مطابق پولیس اور رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ اوربارودی مواد برآمد کرلیا۔
پولیس نے پی آئی بی کالونی میں سرچ آپریشن کیا جہاں مقابلے میں دو ملزمان مارے گئے۔ دو زخمیوں سمیت چارملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اوردستی بم برآمد کرلیا، نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ ، دستی بم برآمد کرلیا۔
منگھوپیر کے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن، مسلح افراد کا فائرنگ اور دستی بم سے حملہ پولیس نے جوابی فائرنگ میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے،ملزمان کے قبضے سے موٹرسائیکل ملی ہے.
پولیس کاکہنا ہے کہ موٹرسائیکل میں مشکوک سامان موجود ہے جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔ رینجرز نے گلشن اقبال اور گڈاپ کے علاقوں میں کارروائیاں کرکے عسکری ونگ کے چار ملزمان کوگرفتارکرلیا.
ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے.