تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

شادی میں پولیس کو مدعو کرنا لازمی قرار، بھارت میں قانون منظور

نئی دہلی : بھارت میں پولیس کو شادی کا دعوت نامہ ارسال کرنے کا قانون منظور ہونے کے بعد تھانوں میں ہزاروں شادی کارڈ پہنچ گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہر طرف کرونا وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے، جس سے بچنے کےلیے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ ہیں اور تمام تقریبات ممنوع ہیں اس کے باوجود ریاست بہار میں1 شرائط کے ساتھ شادیاں جاری ہیں۔

ریاست بہار کے ضلع گیا کے پولیس حکام نے شادی بیاہ کی تقریبات کو محدود کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی شرکت لازمی قرار دے دی۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کو دعوت نامہ بھیجنے کا فیصلہ کرونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا تاکہ پولیس اہلکاروں کی زیر نگرانی شادی کی تمام رسمیں ہوں اور افراد کی تعداد پر بھی نظر رکھی جائے۔

پولیس حکام نے واضح کیا کہ اگر شادی کی تقریبات میں 50 سے زیادہ افراد ہوئے یا پولیس کو مطلع کیے بغیر شادی کی تقریب منعقد ہوئی تو اہل خانہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔

بہار میں شادی سے تین روز قبل پولیس کو مطلع کرنے کا قانون منظور ہونے کے بعد اب تک 1187 شادی کی درخواستیں پولیس اسٹیشن میں موصول ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ پولیس کو دئیے جانے والے دعوت نامے میں تمام تر تفصیلات درج کرنا ہوگی، جس میں رسمیں، مہمانوں کی تعداد، شادی کا مقام و وقت شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -