تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرنے کی تیاری ، پولیس نے وارنٹ حاصل کرلئے

اسلام آباد : پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلئے ، علی امین گنڈا پور اور پرویز خٹک اسلام آباد پولیس کو پہلے ہی مقدمات میں مطلوب ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے غلام سرور خان اور زلفی بخاری سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور اور پرویز خٹک اسلام آبادپولیس کوپہلےہی مقدمات میں مطلوب ہیں، وفاقی حکومت کی اجازت سے اسلام آباد پولیس، رینجرز اور ایف سی موٹروے کھلوا سکتی ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اجلاس ہوا تھا ، جس میں پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ اداروں نے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک سمیت پی ٹی آئی کے دیگر اہم رہنماؤں عامر کیانی، شیخ راشد شفیق کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے گئے ہیں اسکے علاوہ علی امین گنڈا پور اور ملک عامر ڈوگر کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -