اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

خاتون کو ہراساں کرنے والا اہلکار گرفتار، مریم نواز نے کس کیپشن کیساتھ ملزم کی تصویر شیئر کی؟

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بس میں خاتون کو ہراساں کرنے والے پولیس اہلکار کی گرفتاری کے بعد اسکی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں پٹرولنگ پولیس اہلکا بس میں آگے والی سیٹ پر بیٹھی خاتوں کو ہراساں کررہا تھا، مذکورہ اہلکار کو حراست میں لیے جانے کے بعد مریم نواز نے سوشل میڈیا پر کیپشن کے ساتھ تصویر پوسٹ کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پٹرولنگ پولیس اہلکار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اس شخص کو گرفتار کرلیا گیا، ہراساں کرنے کے واقعات کے لیے زیرو ٹالرینس ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بس میں خاتون کو پٹرولنگ پولیس اہلکار حراساں کررہا ہے اور اسے چھورہا ہے۔

اس دوران نقاب پوش خاتون جو اگلی سیٹ پر بیٹھی ہے پریشان دکھائی دیتی ہے جبکہ پولیس اہلکار ایک بار یہ حرکت کرنے کے بعد پھر دوبارہ ایسا ہی کرتا ہے۔

مذکورہ پٹرولنگ پولیس اہلکار کو اداروں نے حراست میں لے لیا ہے اور اب وہ سلاخوں کے پیچھے ہے، پولیس کے مطابق سرگودھا میں نارووال چوک مریدکے پر ہائی وے پیٹرولنگ کے اہلکار نے بس میں خاتون کو ہراساں کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں