منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

خاتون سے زیادتی کے الزام میں پولیس افسر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اوکاڑہ میں تھانہ صدر کے انچارج انویسٹی گیشن کو خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اوکاڑہ میں تھانہ صدر کے انچارج انویسٹی گیشن حامد رشید پر خاتون نے زیادتی کا الزام عائد کیا جس کے بعد مذکورہ افسر کو گرفتار کرکے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جس خاتون نے زیادتی کا الزام عائد کیا ہے اس کی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ صدر میں چل رہا تھا اور انچارج انویسٹی گیشن حامد رشید اس کیس کا تفتیشی افسر تھا، خاتون کی جانب سے زیادتی کا الزام عائد کیے جانے کا ڈی پی او حسن اقبال نے نوٹس لیا اور ان کے نوٹس لینے کے بعد مذکورہ افسر کو گرفتار کرکے اس کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب ملزم حامد رشید کے مطابق وہ بے قصور ہے اس نے زیادتی نہیں کی اور ڈی این اے میں سچائی سامنے آجائے گی۔ اس حوالے سے ڈی پی او کا بھی کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والا جو بھی ہو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں