The news is by your side.

Advertisement

اغوا برائے تاوان، پولیس افسر باپ بیٹے سمیت 5 اہلکار گرفتار

فیصل آباد: پنجاب کے شہر فیصل آباد میں اغوا برائے تاوان پر پولیس افسر باپ بیٹے سمیت 5 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فیصل آباد میں اغوا برائے تاوان پر پولیس افسر باپ بیٹے سمیت 5 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان سب انسپکٹر سی آئی اے خالد رندھاوا اور سب انسپکٹر ذیشان باپ بیٹا ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا برائے تاوان کا مقدمہ تھانہ سول لائن میں مغوی مسعود کی مدعیت میں درج کیا گیا، ملزمان نے مسعود اور سرور کو ایس پی سی آئی اے کے دفتر سے اغوا کیا تھا۔

پولیس کے مطابق افسران مقابلے میں مارنے اور جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دیتے رہے، اغوا کار پولیس افسران نے رہائی کے لیے 15 لاکھ روپے تاوان مانگا تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی : نوجوان پر تشدد کرنے والا پولیس اہلکار گرفتار، ناجائز اسلحہ سمیت دو مقدمات درج

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق ملزمان نے نیازی نامی فرنٹ مین کے ذریعے چھ لاکھ روپے تاوان لے کر مدعی کو چھوڑا تھا، ملزمان سے ابتدائی تفتیش میں کار ہتھیانے اور تاوان وصولی کے شواہد ملے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں پولیس اہلکار کو نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا، پولیس اہلکار فہد نے جنید نامی نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کی تھی۔

تشدد کرنے والا پولیس اہلکار سیکیورٹی زون ٹو میں تعینات تھا، گرفتار اہلکار فہد کے خلاف دو مقدمات درج کرلئے گئے تھے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں