منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوران گاڑی کی ٹکر سے پولیس افسر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

فورٹ عباس : چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوران گاڑی کی ٹکر سے پولیس افسر جاں بحق ہوگیا،  حادثے کے بعد ٹریک پر سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوران ایک پولیس افسر حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہوگئے۔

حادثہ ٹریک کے مڈ پوائنٹ پر پیش آیا، جب ایک تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر افسر سے ٹکرائی۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ پری پیئرڈ کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ کے دوران قلعہ جام گڑھ کے مقام پر ہوا، جاں بحق افسر، بشیر کرم خان کی میت تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

حادثے کے بعد ریلی ٹریک پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی اور شائقین کو حفاظتی وجوہات کی بنا پر دور ہٹایا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں