منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

کراچی میں مجسٹریٹ کی پولیس افسر کو پونچھا لگانے کی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں مجسٹریٹ نے پولیس افسر کو پونچھا لگانے کی سزا دے دی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عدالت جونیئر افسر کے ذریعے بھجوانے پر برہمی کا اظہار کیا اور پولیس افسر سے عدالت کے احاطے میں پونچھا لگوایا۔

سب انسپکٹر کی صحن اور سیڑھیاں صاف کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کراچی میں مجسٹریٹ نے پولیس افسر سے رپورٹ طلب کی تھی جونیئر افسر کے ہاتھ رپورٹ بھجوانے پر سٹی کورٹ کے سینئر جج برہم ہوگئے اور اب سب انسپکٹر کو پونچھا لگانے کی سزا دی۔

تھانہ سرجانی ٹاؤن کے تفتیش کے انچارج اور ایک تفتیشی افسر کو انوکھی سزائیں دیں۔پولیس کے مطابق جوڈیشنل مجسٹریٹ نے سرجانی ٹاؤن تھانے کے ہی سب انسپکٹر سہیل احمد کو گرفتار کرکے سات دن کی سزا سنائی، پولیس افسر سے عدالت میں جھاڑو لگوائی اور پھر ضمانت بھی نہیں لی۔

سب انسپکٹر عدالت سے سات دن بعد رہا ہوئے۔ دوسرے سب انسپکٹر الیاس شاہ کو ہتھکڑی لگا کر 7 دن کے لیے جیل میں قید کی سزا دی۔

سرجانی ٹاؤن پولیس کے شعبہ تفتیش کے افسران نے مجسٹریٹ کے خلاف ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو شکایتی خط لکھ دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں