جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

سیہون میں مسلح افراد کی فائرنگ،پولیس آفیسر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

جامشورو: صوبہ سندھ کے ضلع جامشورو کے شہر سیہون میں مسلح افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ سب انسپکٹرجاں بحق جبکہ ایک راہگیر زخمی ہوگیا.

تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی نیاز پنہور اپنے کانسٹیبل کے ہمراہ علاقے میں گشت کررہے تھے کہ سیہون کے علاقے کھوسہ محلہ میں چار مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی.

فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی نیاز موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،تاہم ان کے ساتھ موجود کانسٹیبل فائرنگ سے محفوظ رہے.

- Advertisement -

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس جامشورو طارق ولایت نے پولیس آفیسر کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے اور ان کےمطابق واقعے کے بعد چار مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا.

انہوں نے بتایا کہ واقعہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کیے گئے آپریشنز کا نتیجہ ہوسکتا ہے،تاہم مزید تفصیلات تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گی.

مقتول اے ایس آئی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا.

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں اندرون سندھ میں سیکیورٹی اہلکاروں پر حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے.

*لاڑکانہ :کریکردھماکہ،1اہلکار جاں بحق،سیاسی شخصیات کی مذمت

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 30 جولائی کو لاڑکانہ میں میروخان چوک کے قریب کریکردھماکے میں ایک رینجرز اہلکار شہید جبکہ 5 اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے تھے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں