کراچی میں بے خوف ڈاکوؤں نے باوردی پولیس اہلکار کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔
پولیس کے مطابق سی ویو کے قریب باوردی پولیس اہلکار سےڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، ڈکیتی مزاحمت کے دوران سب انسپکٹرظہیر زخمی ہو گیا۔
زخمی اہلکار نے بیان دیا ہے کہ چہل قدمی کر رہا تھا کہ دوران ڈکیتی موبائل فون چھین لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس افسر جس جگہ کا بتا رہا ہے وہ سنسان ہے اور اس کا تعلق ساؤتھ زون سے نہیں ہے تاہم واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں۔
آئی جی سندھ رفعت مختار نے سی ویو کے قریب سب انسپکٹر کے زخمی ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ سے تفصیلات طلب کرلیں۔