جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

پولیس اہلکار نے جان داؤ پر لگاکر پولیو ٹیم پر حملہ ناکام بنادیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : پولیس کے جوان نے اپنی جان داؤ پر لگاکر پولیو ٹیم پر ہونے والے حملے کو ناکام بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں پولیو کے خاتمے کےلیے مہم جاری تھی کہ اچانک نامعلوم افراد نے پولیس ٹیم پر حملہ کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور جوان تلاوت شاہ نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر پولیو ٹیم پر حملے کو ناکام بنا دیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جسے ایچ ایم سی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ سربند کی حدود میں پولیس اہلکار پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور تھا، ایس ایس پی آپریشن ہارون رشید نے ایچ ایم سی میں زخمی اہلکار کی عیادت کی۔

حملہ آوروں کی تلاش کےلیے پولیس نے بٹہ تل اور اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں