تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

قیدیوں کے ریلیز آرڈر دستخط کرنے پر پولیس افسران آپس میں لڑ پڑے

کراچی: قیدیوں کے ریلیز آرڈر پر دستخط کرنے کے معاملے پر ملیر جیل میں تعینات پولیس افسران آپس میں لڑ پڑے اور بات قتل کی دھمکیوں تک پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق ریلیز آرڈر پر دستخط کرنے پر جیل میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور ایکس ڈی ایس میں جھگڑا ہوا، افسران نے ایک دوسرے کو قتل کی دھمکیاں دیں۔

ایکس ڈی ایس چاہتے تھے کہ قیدیوں کے ریلیز آرڈر پر ان کے دستخظ ہوں، کامران شیخ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جوڈیشنل برانچ انچارج جیل میں کام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

ایکس ڈی ایس جیل مرید عباس نے کامران شیخ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ متاثرہ افسر نے شاہ لطیف تھانے میں قانونی کارروائی کے لیے درخواست جمع کرا دی۔

درخواست گزار نے کہا کہ مجھ پر اسلحہ تان کر نوکری ختم کرانے اور قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔ پولیس کے مطابق جیل کے افسران کی جانب سے درخواست دی گئی، معاملہ ملیر جیل انتظامیہ دیکھ رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -