جمعرات, نومبر 7, 2024
اشتہار

حیدرآباد: محرم الحرام کی آمد، امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس کا کومبنگ آپریشن

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: محرم الحرام کی آمد اور شہر میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے سلسلے میں گزشتہ رات پولیس نے سرچ و کومبنگ آپریشن کیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں پولیس نے آپریشن کے دوران ہوٹلوں اور مسافر خانوں میں موجود افراد کی تلاشی لی اور کوائف چیک کیے جبکہ مشکوک افراد سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔

ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے محرم الحرام کی آمد پر ضلع بھر میں امن و امان کی فضا قائم رکھنے اور ضلع بھر میں قانون کی بالادستی کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس کو احکامات جاری کئے ہیں۔

- Advertisement -

ڈی ایس پی قاسم آباد مہتاب حسین بٹ نے ایس ایچ او قاسم آباد صغیر حسین سانگی کے ساتھ اپنی حدود میں موجود ہوٹلوں، مسافر خانوں میں سرچ آپریشن کیا اور مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی۔

ڈی ایس پی لطیف آباد مسعود اقبال اور ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن غلام مجتبیٰ شیخ نے بھی اپنی حدود میں موجود کھانے اور چائے کے ہوٹلوں کے ساتھ ساتھ گیسٹ ہاؤسز پر چیکنگ کی اور مالکان کو ہدایت کی کہ مشکوک افراد کو رہنے نہ دیں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں پولیس سے رابطہ کریں۔

کے مطابق اس سرچنگ کا مقصد عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا اور جرائم پیشہ افراد، سماجی برائیوں میں ملوث اور دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں