ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

کراچی میں ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں، تمام بینکوں کے ہاہر پولیس کے سادہ لباس اہلکار تعینات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر میں ڈکیتی کی بڑھتی واردتوں کے پیش نظر تمام بینکوں کے باہر پولیس کے سادہ لباس اہلکار تعینات کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے کورنگی ضلع کے تمام بینکوں کے باہر پولیس کے سادہ لباس اہلکار تعینات کردیئے گئے۔

باوردی پولیس اہلکار تمام اہم مقامات اور سڑکوں پر پیٹرولنگ کریں گے، ایس ایس پی کورنگی توحید الرحمان تھانیداروں نے بینک عملے سے ملاقات کی اور انہیں اہم ہدایات دی گئی۔

بینک کے کیش کاوٴنٹر اور سٹنگ ایریا میں رکاوٹیں لگائی جائے تاکہ بینک سے کیش رقم نکالنے اور ویٹنگ ایریا میں بیٹھے لوگوں کے درمیان فاصلہ ہو۔

توحید الرحمان نے کہا کہ کورنگی کی سڑکوں اور شاہراہوں پر شاہین فورس فعال کردی گئی شاہین فورس کے اہلکار تنگ راستوں گلیوں اور اندرونی علاقوں میں بھی گشت کریں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں