The news is by your side.

Advertisement

سالگرہ پارٹی پر چھاپا کیوں مارا؟ خواجہ سراؤں نے پولیس اہلکار کی پٹائی کرڈالی

چنیوٹ: خواجہ سراؤں کی سالگرہ تقریب پر پولیس کو چھاپا مارنا مہنگا پڑگیا، خواجہ سراؤں نے پولیس اہلکار کی پٹائی کرڈالی۔

تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں تھانہ سٹی کی حدود میں خواجہ سراؤں نے سالگرہ پارٹی کا اہتمام کیا، تقریب جاری تھی کہ پولیس نےسالگرہ پارٹی پر دھاوا بول دیا۔

اسی دوران پولیس اہلکاروں اور خواجہ سرائوں کے درمیان ہاتھاپائی ہوئی ، جس کے باعث پارٹی بد نظمی کا شکار ہوگئی، پولیس روئیے کے خلاف خواجہ سرا ختم نبوت چوک پر نکل آئے اور پولیس روئیے کے خلاف احتجاج کیا اور سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا۔

اسی دوران سڑک کھلوانے کے لیے پولیس اہلکار محمد حنیف موقع پر آیا تو خواجہ سراؤ ں نے انہیں پکڑ کر لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا تاہم عوام نے ان خواجہ سراؤں کے چنگل سے آذاد کرایا۔

معاملے کی سنگینی کے پیش نظر ڈی ایس پی سٹی موقع پر پہنچے اور خواجہ سراؤں سے مذاکرات کے بعد ٹریفک کو کلیئر کرایا اور خواجہ سراؤں کو انصاف کی فوری فراہمی یقین دہانی کرائی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں