بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

امیر بالاج قتل کیس : طیفی بٹ کا کزن گوگی بٹ پولیس چھاپے سے قبل ہی فرار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کا کزن گوگی بٹ پولیس چھاپے سے قبل ہی ساتھیوں سمیت پہلے سےہی فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پولیس نے امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کے کزن گوگی بٹ کے گھر پر چھاپہ مارا۔

پولیس نے بتایا کہ چھاپے سے قبل ہی گوگی بٹ اپنے ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ گوگی بٹ امیر بالاج قتل کیس کا اہم مرکزی ملزم ہے اور گزشتہ چند دنوں سے روپوش ہے تاہم گوگی بٹ کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ گوگی بٹ 13 اکتوبر تک عبوری ضمانت پر ہے، تاہم پولیس اس کی ممکنہ گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔

مزید پڑھیں : امیر بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ پولیس مقابلے میں ہلاک

یاد رہے آج صبح امیر بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوگیا تھا۔

سی سی ڈی ذرائع کا کہنا تھا مقابلہ رحیم یارخان کے علاقے کوٹ سبزل میں ہوا۔۔ طیفی بٹ کو تفتیش کے لیے لاہور لایا جارہا تھا کہ ساتھیوں نے حملہ کردیا۔

گذشتہ روز طیفی بٹ کو انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار کرکے کراچی لایا گیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں