The news is by your side.

Advertisement

منگھوپیرمیں پولیس مقابلہ، 6 طالبان ہلاک

کراچی: شہرِقائد کی پولیس نے منگھوپیرمیں مقابلے کے دوران مبینہ طورپرکالعدم تحریک طالبان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، مقابلے میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ایس ایس پی راؤ انوار کے مطابق آج بروز جمعرات پولیس نے کراچی کے علاقے منگھو پیرمیں واٹر فلٹر پلانٹ کے قریب دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پرچھاپہ مارا ہے۔

چھاپے کے دوران علاقے میں موجود دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی اوردستی بموں سے حملہ کردیا جس کے بعد پولیس کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا۔

سرچ آپریشن کے دوران پولیس کی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ایس ایس پی راؤانوارنے انکشاف کیا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سواتی گروپ سے ہے اوران کے قبضے سے پمفلٹ اوردیگرتحریری مواد سمیت اسلحہ اوردستی بم بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں سے ایک دہشت گرد کراچی میں پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث اورسیکیورٹی فورسزکو انتہائی مطلوب تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں