The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں پولیس/رینجرز کی کاروائیاں، ٹارگٹ کلرسمیت متعدد افراد گرفتار

کراچی:شہرقائد کے علاقے ملیرالفلاح میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ٹارگٹ کلرنبیل عرف شیری کوگرفتارکرلیا، کنواری کالونی اوراطراف سے رینجرزنے سرچ آپریشن کے دوران چاردہشتگردوں کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پرالفلاح کے علاقے میں کارروائی کی جس کے دوران ٹارگٹ کلرنبیل عرف شیری کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم متعدد افراد کے قتل سمیت کئی سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم کے قبضے سے دستی بم اورایس ایم جی برآمد کی گئی۔

دوسری جانب رینجرز نے کالعدم تنظیم کےکاروندں کی موجودگی کی اطلاع پرکراچی کے علاقے کنواری کالونی اوراطراف میں آپریشن کیا۔

رینجرز نے گھرگھرتلاشی اورجرائم پیشہ افرادکےٹھکانوں پرچھاپوں کےدوران متعددافرادکوحراست میں لیاجن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمدکیا گیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں