تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پرویز الٰہی کی گرفتاری کیلیے پولیس ان کی رہائش گاہ پہنچ گئی

اینٹی کرپشن عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے کے بعد پولیس پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کو گرفتاری کرنے کیلیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئی۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف کار سرکار میں مداخلت پر غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج ہے جبکہ ان کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور ترقیاتی فنڈز میں خوردبرد کا بھی مقدمہ درج ہے۔ آج اینٹی کرپشن عدالت کی جانب سے ان کی ضمانت منسوخ کی گئی تھی۔

پرویز الٰہی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ گھر میں موجود نہیں ہیں، اس وقت گھر میں صرف ان کی فیملی ہے، اگر پولیس سرچ وارنٹ دکھائے گی تو گھر کی تلاشی لینے دیں گے۔

قبل ازیں آج اینٹی کرپشن کی عدالت میں پی ٹی آئی صدر کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی تاہم وہ ذاتی حیثیت میں پیش نہ ہوئے۔ ان کے وکیل نے میڈیکل رپورٹ پیش کی اور حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ پرویز الٰہی کی میڈیکل رپورٹ جعلی ہیں، انہوں نے او پی ڈی کی پرچیاں لگائیں جو جعلی ہیں۔ جس پر ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ درست ہے، اینٹی کرپشن والوں نے جواب موصول نہیں کیا۔

اس دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ پرویز الٰہی ٹی وی پر تو نظر آ رہے ہیں۔ وکیل نے بتایا کہ وہ پرانی فوٹیج ہے۔ بعد ازاں اینٹی کرپشن کی عدالت نے عدم حاضری پر ان کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔

Comments

- Advertisement -