تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

باپ کا 3 سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد

نئی دہلی: بھارت میں سوتیلے باپ نے 3 سالہ بچے کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ میں سوتیلے باپ نے 3 سالہ معصوم بچے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، بچے کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کمسن بچے کے باپ اور ماں کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 38 سالہ وشاخ نشے میں دھت تھا اور ایک ماہ کے دوران بچے کو اکثر اوقات تشدد کا نشانہ بناتا رہتا تھا، بچے کے پورے جسم پر چوٹ کے نشانات موجود ہیں، کمسن بچے کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: والد نے دھمکی پر بیٹے کو گرفتار کروا دیا

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کے بعد اپنی تحویل میں لے کر چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے کریں گے۔

تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ سوتیلا باپ خاتون کا تیسرا شوہر تھا جبکہ بچے کا اصل والد اس کا دوسرا شوہر ہے جسے تمام واقعے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لڑکے کی حالت زار سب سے پہلے اس وقت سامنے آئی جب سوتیلے باپ کی بہن بچے کو اپنے گھر لے گئی اور اس کے جسم پر تشدد کے نشانات دیکھے۔

سوتیلے باپ کی بہن پڑوسیوں کو بچے پر نگاہ رکھنے کا کہہ کر چلی گئی تھی، صبح کے وقت جب پڑوسیوں نے بچے کو روتے ہوئے دیکھا تو پولیس کو بلایا جس کے بعد جوڑے کو گرفتار کرلیا گیا۔

Comments

- Advertisement -