site
stats
پاکستان

پشاورمیں آپریشن کےدوران 385 جرائم پیشہ افراد گرفتار

Peshawar

پشاور: صوبہ خیبرپختونخواہ کےدارالحکومت پشاور میں سرچ آپریشن کےدوران 385 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ ومنشیات برآمد کرلی گئی۔

تفصیلات کےمطابق پشاور میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کےدوران پولیس نے اشتہاریوں سمیت 385 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار اور ان کے قبضے سے اسلحہ ومنشیات برآمد کرلی۔

پولیس حکام کے مطابق آپریشن میں ملزمان کے قبضے سے 56 پستول ، 10 کلاشنکوف، 3 عدد 9 ایم ایم پستول، ایک رپیٹر ، سیکڑوں کارتوس، شراب کی 53 بوتلیں اور78 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ سرچ آپریشن کےدوران غیر قانونی رہائش کے الزام میں 63 گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزکراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیوں کے دوران 33 افراد کو گرفتار کیاگیا تھا۔


پشاور: پولیس آپریشن میں کمانڈر سمیت 2 ’دہشت گرد‘ ہلاک


واضح رہےکہ گزشتہ ماہ پشاورمیں پولیس نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 2 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top