کراچی :بلوچستان سے کراچی لائی جانے والی 7من چرس پکڑی گئی، برآمد چرس کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائدہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سچل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7من چرس پکڑ لی ، ایس ایس پی ایسٹ قمرجسکانی نے بتایا کہ
چرس بلوچستان سےکراچی لائی جارہی تھی۔
قمرجسکانی کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران چرس گاڑی سے برآمدہوئی اور 2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، برآمد چرس کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائدہے۔
- Advertisement -
ایس ایس پی ایسٹ نے کہا کہ 280 کلو چرس 248 پیکٹس میں موجود تھی، منشیات گاڑی کوڈی اسمبل کرکےچھپائی گئی تھی۔
یاد رہے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کیا تھا ، ملزم نے انکشاف کیا تھا کہ کراچی میں منشیات سپلائی کا سب سے بڑا اورمحفوظ ذریعہ رکشے ہیں۔