site
stats
پاکستان

مولانا عزیز کا لال مسجد سے ریلی کا اعلان، پولیس کی مداخلت کی بنا پرملتوی

اسلام آباد: لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیزنے ملک بھرتحریک نفاذ قرآن و سنہ شروع کرتے ہوئے اس سلسلے میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا جسے بعد ازاں انتظامیہ کی مداخلت کی بنا پرملتوی کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مولانا عبدالعزیزنے تحریک کے اعلان کے بعد لال مسجد سے جامعہ حفصہ تک ریلی نکالنے کااعلان کیا جس پراطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے لال مسجد کا گھیراوٴ کرلیا۔

بعد ازاں مذاکرات کے بعد پولیس نے لال مسجد کا گھیراوٴ ختم کردیا جبکہ ضلعی انتظامیہ نے مولانا عبدالعزیز کو وارننگ لیٹربھی جاری کیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے مولانا عبدالعزیز کو ہدایات بھی دیں کہ ان کا نام فورتھ شیڈول لسٹ میں شامل ہے اورآئندہ ایسی سرگرمی پرانہیں گرفتار بھی کی کیا جا سکتا ہے۔

پولیس اورانتظامیہ سے مذاکرات کے بعد مولانا عبد العزیز ریلی نکالے بغیرجامعہ حفصہ کی جانب روانہ ہوگئے۔

سابق ملٹری صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے دورِحکومت میں2007 میں لال مسجد اور جامعہ حفضہ کی طالبات کی جانب سے اسلام آباد میں توڑ پھوڑ، جلاوٗ گھیراوٗ اورتشدد کے مختلف کا آٹھ دن تک محاصرہ کرکے آپریشن کیا گیا تھا جس میں مولانا عبدالعزیز گرفتار ہوئے تھے جبکہ ان کے بھائی مولاناعبدالرشید مارے گئے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top