ضرور پڑھیں

بھارت: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر سرِ عام سزا دینے کا عمل شروع، ویڈیو دیکھیں

ممبئی: بھارتی ریاست مہاشٹرا کی پولیس نے کرونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سرعام سزا دینا شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں کرونا کی نئی قسم کی ہلاکت خیزی جاری ہے، یومیہ بنیادوں پر جہاں لاکھوں نئے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں وہیں اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

بھارت میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد میں اس حد تک اضافہ ہوا

ہے کہ اب قبرستانوں تدفین اور شمشان گھاٹوں میں آخری رسومات ادا کرنے کی گنجائش ختم ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے شہری اپنے پیاروں کی لاشیں گھروں میں رکھ کر باری کے منتظر ہیں۔

کرونا کی بگڑتی صورت حال کے بعد زیادہ متاثر ہونے والی ریاست کی حکومتوں نے سخت لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا۔ مہارشٹرا کی ریاست بھی اُن ریاستوں میں شامل ہیں جہاں صورت حال گھمبیر ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت: شمشان گھاٹ بھر گئے، لوگ لاشیں گھر میں رکھنے پر مجبور

ریاست مہارشٹرا کی حکومت نے تمام علاقوں میں سخت لاک ڈاؤن کے نفاذ کے ساتھ رات کے وقت کرفیو کا اعلان کیا ہے۔ مقامی حکومت نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کو سرعام سزا دینے کا اختیار پولیس کو تفویض کردیا۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو ریاست مہاشٹرا کے علاقے مندسور کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے گشت کے دوران سڑک پر گھومنے والے افراد کی پھینٹی لگائی اور انہیں سڑک پر روک کر سزائیں بھی دیں۔

پولیس اہلکاروں نے سڑک پر گھومنے والے افراد کا تعاقب کیا اور اُن کی باز پرس بھی کی۔ جن لوگوں نے گھروں سے باہر نکلنے کی کوئی مناسب وجہ بیان نہیں کی تو انہیں سڑک پر  اٹھک بیٹھک اور مرغا بنانے کی سزا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اللہ سے کورونا کے خاتمے کی دعا کریں، بھارتی پولیس کی مسلمانوں سے اپیل، ویڈیو وائرل

اہلکاروں نے سزا دینے کے کچھ دیر بعد نوجوانوں کو تاکید کر کے چھوڑا کے اب وہ گھروں میں جاکر بیٹھیں اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نہ کریں۔

Comments

ویب ڈیسک

Recent Posts

داسو واقعہ: وزیراعظم کا چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس

پاکستان میں چینی شہریوں کی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے

17 منٹ ago

کراچی : کلاس نہم سائنس گروپ کا آخری پرچہ آج ہورہا ہے

نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات اپنے اختتام کو پہنچے آج کلاس نہم سائنس گروپ…

27 منٹ ago

ملک میں کورونا کے 2327 نئے کیسز رپورٹ، 31 اموات

ملک میں کورونا صورت حال سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری کردیے

37 منٹ ago

کالے جادو کیلئے بچوں کا استعمال، گرفتار ملزم کے ہوشربا انکشاف

کرائم برانچ کی ٹیم تحقیقات کررہی ہے کہ اسے کون خریدنا چاہتا تھا اور کیوں؟

45 منٹ ago

کورونا وائرس : ابوظبی حکومت نے لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا

عوام اس دوران دوا یا ضروری اشیاء لانے کے علاہ کسی صورت گھر سے باہر…

2 گھنٹے ago

اسپتال عملے نے نومولود کو آکسیجن کے بجائے لافنگ گیس لگادی۔۔ افسوسناک واقعہ

کنبیرا : آسٹریلیا میں اسپتال انتظامیہ نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نومولود کو آکسیجن…

10 گھنٹے ago