تازہ ترین

وزیراعظم جون میں ہی آئی ایم ایف ڈیل کیلیے پرُامید

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور آئی...

وزیراعظم کا غریب اور متوسط طبقے کے لیے بجٹ میں بڑے اقدامات کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے غریب اور متوسط...

سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر قانون بھی سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈآرڈرقانون سپریم...

ہم معاشی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے، چیف جسٹس

کراچی : چیف جسٹس عطا عمر بندیال نے کےالیکٹرک...

پولیس نے پی ٹی آئی قائدین کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا

گزشتہ روز لاہور کے علاقے زمان پارک میں ہنگامہ آرائی کے معاملے پر پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے قائدین اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔

پولیس نے پی ٹی آئی کے 100 سے زائد کارکنان اور قائدین کی فہرستیں جاری کر دیں جنہیں اے اوت بی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے۔ فہرستوں میں مطلوبہ افراد کے تمام کوائف موجود ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ڈویژنل ایس پی کریک ڈاؤن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ پولیس نے متعدد افراد کے گھروں اور ڈیروں پر چھاپے مارنے شروع کر دیے گئے۔

سابق چیئرمین اوورسیز پاکستانی کمیشن ضلع لاہورعلی نوید بھٹی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا جبکہ ٹاؤن شپ میں پی ٹی آئی رہنما ایڈووکیٹ جمیل سلیم کے گھر بھی پولیس پہنچی۔ رائیونڈ مراکہ کے علاقے میں پی ٹی آئی رہنما فیصل الٰہی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پی ٹی آئی کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے ٹوئٹر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ اطلاعات ہیں زمان پارک میں گرینڈ آپریشن کیا جائے گا جس کے لیے تیاری کی جا رہی ہے، کارکنان کسی بھی صورتحال کے لیے تیار رہیں۔

انہوں نے کہا کہ کارکنان پورے ملک میں تیار رہیں، اب بس بہت ہوگیا زمان پارک میں دوبارہ آپریشن کیا تو نتائج کے ذمہ دار آپ ہوں گے۔

Comments