اتوار, اپریل 12, 2026
اشتہار

خودکش بمبار کا خاکہ بھی لاہورپولیس کی مدد نہ کرسکا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سانحہ گلشن اقبال پارک کے خودکش بمبار کے تیار کیے گئے خاکے کا نادرا کی جانب سے کوئی ریکارڈ نہیں مل سکا۔

حساس اداروں نے سانحہ لاہور کے خودکش بمبار کا خاکہ نادرا کو بھجوایا تھا لیکن نادرا آفس سے اس کا ریکارڈ نہیں مل سکا۔

نادرا سے ریکارڈ نہ ملنے کے باعث تفتیش آگے نہ بڑھ سکی، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید پیشرفت کے لیے فرانزک لیب اور ڈی این اے ٹیسٹ کا انتظار کیا جارہا ہے۔

جائے وقوعہ سے کچھ انسانی اعضا فرانزک لیب ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھجوائے گئے تھے جن کی رپورٹ کے بعد ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ نادرا کو بھیجی جائے گی جس کے بعد پتہ چل سکے گا کہ خودکش حملہ آورکون تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں