تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پولیس نے ایدھی ایمبولینس کو راستہ دینے سے انکار کردیا

لاڑکانہ: سندھ پولیس نے لاڑکانہ میں لاک ڈاؤن کے دوران ایمبولینس کو راستہ دینے سے انکار کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے لاک ڈاؤن کے دوران ایدھی ایمبولینس کو راستہ دینے سے انکار کردیا، سرکٹیو پیر کے قریب پولیس نے ایدھی ایمبولینس کو روکا، عملے نے مریض کو پھر ٹھیلے کی مدد سے اسپتال منتقل کیا۔

[bs-quote quote=”ایمبولینس میں مریض موجود ہوگا اسے جانے دیا جائے گا” style=”style-8″ align=”left” author_name=”لاڑکانہ پولیس”][/bs-quote]

لاڑکانہ پولیس کے غیرذمہ دارانہ سلوک کے خلاف ایدھی عملے نے احتجاج ریکارڈ کرایا اور پولیس کے اس رویے کے بعد لاڑکانہ میں احتجاجاً ایدھی ایمبولینس سروس بند کردی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ایدھی ایمبولینس کے اندر مریض موجود نہیں تھا جن ایمبولینس میں مریض موجود ہوگا اسے جانے دیا جائے گا۔

ایس ایس پی لاڑکانہ نے کراچی میں ایدھی کے مرکزی دفتر سے رابطہ کرلیا، ایدھی عملے نے پھر سے امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

سول لائنز کے ایس ایچ او ، پرویز اسلم ابڑو ، اور ٹریفک سارجنٹ عبدالوحید ابڑو نے بھی ایدھی کے مقامی مرکز کا دورہ کیا اور انتظامیہ سے بات چیت کی۔ ان کی اس یقین دہانی پر کہ پولیس مستقبل میں ایدھی رضاکاروں کے ساتھ تعاون کرے گی اور خدمات کو آخر کار بحال کردیا گیا۔

واضح رہے کہ سندھ بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 22 مارچ سے 30 اپریل تک لاک ڈاؤن کیا گیا ہے، ملک میں کرونا وائرس سے 143 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور 7481 زیر علاج ہیں۔

Comments

- Advertisement -