ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

عدالت میں پیشی ! پولیس نے میڈیا نمائندوں کو انمول پنکی سے بات کرنے سے روک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پولیس نے میڈیا نمائندوں کو ملزمہ انمول عرف پنکی سے بات کرنے سے روک دیا ، ملزمہ کا چہرہ مکمل طور پر ڈھانپا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے بین الصوبائی منشیات فروشی کے نیٹ ورک میں ملوث اہم ملزمہ انمول عرف پنکی کو انتہائی سخت سیکیورٹی حصار میں مقامی عدالت میں پیش کر دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ملزمہ انمول پنکی کو بغدادی تھانے سے عدالت منتقل کرنے کے لیے غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔

ملزمہ کی منتقلی کے لیے 2 قیدی وینز اور 9 پولیس موبائلوں پر مشتمل بھاری نفری کا قافلہ استعمال کیا گیا، ماضی میں اس طرح کا بھاری پروٹوکول صرف ہائی پروفائل دہشت گردوں کی منتقلی کے وقت دیکھنے میں آتا تھا۔

عدالت آمد کے موقع پر پولیس اہلکاروں نے ملزمہ کی سیکیورٹی کے لیے موبائل کے اطراف ایک سخت حصار بنا رکھا تھا اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو قریب جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

پولیس حکام کی جانب سے میڈیا نمائندوں کو ملزمہ انمول عرف پنکی سے بات چیت کرنے سے بھی سختی سے روک دیا گیا۔

عدالت میں پیشی کے وقت پولیس موبائل کے اندر موجود ملزمہ کو عبایہ پہنایا گیا تھا اور اس کا چہرہ مکمل طور پر ڈھانپا ہوا تھا۔

یاد رہے کہ ملزمہ پر بین الصوبائی سطح پر منشیات کی اسمگلنگ اور فروخت کا نیٹ ورک چلانے کا الزام ہے، اور پولیس اس نیٹ ورک کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کے لیے تفتیش کا دائرہ وسیع کر رہی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں