اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

گل پلازہ کے ملبے سے ملنے والے انسانی باقیات نئی ہیں یا پہلے ملی لاشوں کی ہیں؟ پولیس سرجن کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ نے گل پلازہ کے ملبے سے ملنے والے انسانی باقیات کے حوالے سے کہا باقیات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مشہور تجارتی مرکز گل پلازہ میں لگی آگ کے بعد ملبے سے انسانی اعضا برآمد ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

ریسکیو حکام نے کہا کہ ملنے والے اعضا کتنے لوگوں کے ہیں فی الحال کچھ کہا نہیں جاسکتا، انسانی اعضا کو سول اسپتال بھیجا جا رہا ہے۔

پولیس سرجن نے بتایا کہ سانحہ گل پلازہ میں انسانی باقیات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے، کہنا قبل ازوقت ہے آج ملنے والی باقیات نئی ہیں یا پہلےملی لاشوں کی ہیں؟ تاہم ڈاکٹرز کا پینل تفصیلی جائزہ لے رہا ہے، کچھ دیر میں صورتحال واضح ہو جائے گی۔

گل پلازہ میں لگنے والی آگ تو بجھ گئی ہے، مگر درجنوں خاندان اجڑ گئے ہیں، سرچ آپریشن کے دوران ایک اور لاش نکال لی گئی، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہو گئی۔

ڈی این اے کے ذریعے تین لاشوں کی شناخت ہوئی ہے اور اب تک شناخت شدہ لاشوں کی تعداد گیارہ ہے۔

فائرافیسر ظفر خان کے مطابق گل پلازہ کی بیسمنٹ کا سرچ آپریشن مکمل ہو چکا ہے اور وہاں کوئی لاش نہیں ملی، جبکہ پلازہ کے عقبی حصے میں سرچ آپریشن ابھی نہیں ہو سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملبہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے میوہ شاہ قبرستان کے قریب ایم سی گراؤنڈ میں منتقل کیا جا رہا ہے، اور اب تک اسی ڈمپرز کے ذریعے ملبہ پہنچایا گیا، اس کی حفاظت کے لیے پولیس اور گل پلازہ کے چوکیدار تعینات کیے گئے ہیں۔

ریسکیو حکام اور پولیس کی ٹیمیں مسلسل ملبے تلے زندگی کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

+ posts

انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں