کراچی کے علاقے کورنگی سنگر چورنگی سے 3 لاوارث بچوں کو پولیس نے تحویل میں لے لیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کورنگی سنگر چورنگی سے تین لاوارث بچے ملے ہیں جن میں تین سالہ زینب، 6 سالہ طلحہ اور 8 سال کی آمنہ علی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق بچے اپنا پتہ لاہور بھاٹی گیٹ، اونچی گھاٹی، پرانی سبزی منڈی کے پاس بتا رہے ہیں۔
بچے والد کا نام علی اکبر، والدہ شازیہ اور چچا کا نام عابد بتا رہے ہیں، بچوں کے مطابق لاہور سے والدین کے ساتھ کراچی آئے تھے، چائے لینے نیچے اتر تھے تو ٹرین چلی گئی اور ہم یہاں ہی رہ گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچے عوامی کالونی تھانے میں ہیں، ریسکیو حکام کے حوالے کررہے ہیں، بچوں کے اہلخانہ کورنگی عوامی کالونی پولیس سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔


